مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں جھڑپوں کے دوران مزید77 کرد باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان جھڑپوں میں 5 ترک فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی کے فوجی جنرل اسٹاف نے بتایا کہ شمالی عراق میں فوج اور کرد باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں مزید 77 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہےجبکہ 5 ترک فوجی بھی مارے گئے۔ گزشتہ ہفتے سے جاری ترک فوج کی کارروائی میں اب تک ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد230اور ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 24ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ